لاہور میں زیر تعمیر پل سائٹ کا تعمیراتی کام ایک ماہ میں مکمل کیا جائے، شہباز شریف 

 

 اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )وزیر اعظم شہباز شریف نے لاہور میں زیر تعمیر پل سائٹ کا تعمیراتی کام ایک ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے زیر تعمیر لاہور پل سائٹ کا دورہ کیا، ایل ڈی اے حکام اور دیگر افسران نے وزیراعظم کو بریفنگ دی، اس موقع پر نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی، چیف سیکرٹری اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو منصوبے کو ڈھائی ماہ کی بجائے ایک ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید نے وزیراعظم کو منصوبے پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اوور ہیڈ برج کی لمبائی 540 میٹر اور چوڑائی 11.1 میٹر ہے، ایل ڈی اے کے منصوبے کا تخمینہ 1712 ملین ہے۔

وزیراعظم نے سی بی ڈی منصوبے پر تھرڈ پارٹی کو تبدیل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ منصوبے کی جلد تکمیل سے عوام کو سہولت ملے گی۔

شہباز شریف نے 24 گھنٹے کام کر کے منصوبے کو دو ہفتوں میں مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ تمام مشینیں لگائیں اور کام جلد مکمل کریں، مجھے ڈھائی ماہ مت بتائیں، عید کی چھٹیوں میں مزدوروں کو 3 گنا اجرت دیں تو خوشی سے کام کریں گے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com