156
اردورلڈ کینیڈا (ویب نیوز ) ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافہ نہ رک سکا، انٹر بینک میں امریکی ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے امریکی ڈالر کی قدر میں 1 روپے 87 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 299 روپے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
اس سے قبل 11 مئی کو انٹربینک میں ڈالر کی قیمت ریکارڈ بلندی پر تھی۔11 مئی کے اعداد و شمار کے مطابق ایک امریکی ڈالر 298 روپے 93 پیسے پر بند ہوا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 6 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ڈالر 312 روپے پر فروخت ہورہا ہے۔