دریائے ستلج میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ،حفاظتی بند ٹوٹنے سے کئی دیہات متاثر

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )دریائے ستلج میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ، ہیڈسلیمانکی، لالہ امرسنگھ اور بھونڈی کے قریب حفاظتی بند پھٹنے سے فصلوں کو نقصان اور کئی دیہات متاثر ہوئے۔
دریائے ستلج میں سلیمانکی ہیڈ سے 81071 کیوسک پانی لے جانے والاریلا عارف والا کی حدود میں داخل ، بلاری قصوریہ اراضی دلاور کے مقام پر پانی کی سطح 16 فٹ تک بلند ہوگئی، فصلیں بڑے پیمانے پر تباہ، لوگوں کی نقل مکانی کا سلسلہ جاری ہے۔

پاکپتن کے مقام پر پانی کے تیز بہاؤ کے باعث ہزاروں ایکڑ پر کھڑی دھان، مکئی، کپاس اور چارے کی فصلیں سیلابی پانی سے تباہ ہو گئیں۔ سیلابی پانی کئی بستیوں میں بھی داخل ہوگیا، ریسکیو ٹیمیں مکینوں کو ریلیف کیمپوں اور محفوظ مقامات پر منتقل کرنے میں مصروف ہیں۔
بہلنگر میں بھوک پتن کے مقام پر پانی کی سطح میں مسلسل اضا ہیڈ سلیمانکی۔ ہیڈ ورکس سے 73000 کیوسک سے زائد پانی گزر رہا ہے۔
بہاولنگر میں ندی کی پٹی سے ملحقہ علاقوں میں وسیع فصلیں اور کیمپ زیرآب آگئے، ضلعی انتظامیہ نے تمام اداروں کو ہائی الرٹ جاری کردیا، مکین محفوظ مقامات پر منتقل ہونے پر مجبور ہوگئے۔
دوسری جانب منچن آباد میں ہیڈ سلیمانکی کے مقام پر پانی کی سطح مزید بلند ہوگئی
ریسکیو حکام کے مطابق پانی میں ڈوبے انسانوں اور جانوروں کو نکالا جا رہا ہے، اب تک دو سو سے زائد افراد کو بچا لیا گیا ہے، مزید ریسکیو جاری ہے۔
دوسری جانب دریائے ستلج گنڈاسنگھ میں پانی کی سطح مزید کم ہو کر ساڑھے 15 فٹ رہ گئی ہے، ہیڈ گنڈاسنگھ والا سے پانی کا اخراج 20 ہزار کیوسک رہ گیا ہے۔

 

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com