اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پاکستان میں مہنگائی کا طوفان غریب آدمی کے لیے جینا تو دور کی بات اب مرنا بھی مشکل ہو گیا ، ملک میں زندگی کے ہر شعبے کو متاثر کرنے والی مہنگائی نے غریب کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ، قبرستانوں میں تدفین کے نرخ بڑھ گئے ہیں۔ فیصل آباد میں مہنگائی نے غریب اور مستحق لوگوں کو قبرستانوں تک پہنچا دیا ۔
کھدائی، اینٹیں، ریت، بجری، سیمنٹ سمیت ہر چیز کی قیمتوں میں اضافے کے باعث ایک تیار قبر کی قیمت 17 سے 25 ہزار تک پہنچ گئی۔ ایک شہری نے کہا کہ مہنگائی اتنی بڑھ گئی ہے کہ غریب کا مرنا بھی مشکل ہو گیا ہے۔ پرسوں میرے بھانجے کا انتقال ہو گیا۔ قبر بن چکی ہے اور اب قبر ہموار کرنی تھی تو 22 ہزار مانگ رہے تھے لیکن قبر بمشکل 18 ہزار میں ہموار ہوئی۔
گورکن کا کہنا ہے کہ مستحق لوگ لاگت کم کرنے کے لیے قبر پر دوسرے درجے کی اینٹیں ڈالنے کے لیے تیار ہیں، 17 یا 15 ہزار روپے خرچ ہوتے ہیں جہاں سلیٹ یا لوہے کا اینگل لگانا ہوتا ہے، اگر کوئی لائٹ لگائی جائے تو۔ یا دوسرے درجے کی اینٹ لائیں تو 1500 سے 2000 کا فرق ہے۔تیزی سے بڑھتی ہوئی مہنگائی سے مرنے والوں کے لواحقین بھی متاثر ہو رہے ہیں۔