اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ ملک کو ایماندار ججوں کی ضرورت ہے۔ جسٹس مظاہر نقوی میں استعفی دینے کی اخلاقی جرات نہیں ہے۔
راولپنڈی میں تنظیمی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ الیکشن میں پتہ چل جائے گا کہ مسلم لیگ ن کے پاس نوجوانوں کی فوج ہے۔ عمران خان سے پہلے جب نواز شریف تھے تو کیا مہنگائی تھی؟ غریب پیٹ بھر کر سوتے تھے لیکن جب سے عمران خان آیا ہے مہنگائی باز نہیں آ رہی، انشا اللہ عمران اور مہنگائی دونوں کو اٹھا کر باہر پھینک دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کو آئی ایم ایف کے سامنے نہیں لانا چاہیے تھا؟ لیکن وہ بنکر میں بیٹھ گئے، شہباز شریف عمران خان کی بچھائی گئی بارودی سرنگیں ہٹا رہے ہیں، ن لیگ ملک کو ٹھیک نہیں کر سکتی تو کوئی جماعت نہیں کر سکتی۔
مریم نواز نے کہا کہ جنرل فیض اسٹیبلشمنٹ کے کندھے ڈھونڈ رہے ہیں، پرویز الہی کی آڈیو سب نے سنی ہے، ملک کو ایماندار ججوں کی ضرورت ہے عمران دار نہیں۔
انہوں نے کہا کہ آپ کی آڈیوز لیک ہو رہی ہیں او ر کہتے ہیں کہ مسلم لیگ ن عدلیہ کے خلاف مہم چلا رہی ہے پانچ ماہ ہو گئے ہیں اور ٹانگوں کا پلاسٹر نہیں اتر رہا، جب کہ میں نواز شریف کا ہاتھ پکڑ کر عدالت جاتی تھی
مریم نواز نے کہا کہ عمران خان لوگوں کو جیلیں بھرنے کا کہتے ہیں اور وہ ڈوگر کو خود کہتے ہیں کہ رات کو پولیس پکڑنے تونہیں آئے گی۔ رات آسانی سے گزر جائے گی نا؟ کیا بزدل پاکستانی قوم کے لیڈر ہو سکتے ہیں؟ ، بزدل خان ن لیگ کی عورت کا مقابلہ بھی نہیں کر سکتا، اس کی ٹانگ پر پلستر نہیں ہوا، پشاور کی بی آر ٹی ہو گئی،
انہوں نے کہا کہ کیا مسلم لیگ ن نے جیلیں نہیں کاٹی؟ بیٹی کو باپ کے سامنے گرفتار کر لیا گیا، عمران خان، تم ڈر کر بنکر میں بیٹھے ہو، جس دن رانا ثنا اللہ نے تمہیں گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا، تمہیں بچانے والا کوئی نہیں ہوگا، لیکن ہم کسی سے بدلہ نہیں لینا چاہتے۔ .