170
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی اور ان کے بیٹے مونس الٰہی کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔
لاہور ہائیکورٹ میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی اور مونس الٰہی کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے ریٹرننگ افسر کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا حکم کالعدم قرار دیتے ہوئے پرویز الٰہی اور مونس الٰہی کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔
عدالت نے پرویز الٰہی اور مونس الٰہی کی اپیلیں منظور کر لیں۔ درخواست میں الیکشن کمیشن اور ریٹرننگ آفیسر پی پی 32 گجرات کو فریق بنایا گیا ہے۔
دو نوں باپ بیٹے کو الیکشن سے روکنے کیلئے درخواست دائرکی گئی تھی اب عدالت نے اس پر حکم جاری کیا ہےکہ دونوں رہنما الیکشن لڑ سکتے ہیں۔