عید کے کپڑے بروقت نہ دینے پر عدالت نے درزی کو جرمانہ کردیا

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )صارف عدالت نے عید کا سوٹ بروقت نہ پہنچانے پر درزی پر 48 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا۔

کراچی کی صارف عدالت شرقی کی جج فہمیدہ ساہووال نے عید کے موقع پر سوٹ نہ دینے کی درخواست پر فیصلہ سنایا۔ درزی فہیم نہ تو عدالت میں پیش ہوئے اور نہ ہی ان کی جانب سے کوئی وکیل پیش ہوا۔

فیصلے میں عدالت نے کہا کہ درزی بغیر سلے سوٹ کی قیمت ادا کرے اور درخواست گزار کو نیا سوٹ خریدنے پر خرچ ہونے والی رقم کے ساتھ ساتھ سفری چارجز بھی ادا کرے۔

دائر درخواست میں درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ اس نے 21 اپریل 2022 کو طارق روڈ پر واقع ایک معروف درزی کو سوٹ گزشتہ رمضان میں دیا تھا اور درزی سے کہا تھا کہ وہ 28 اپریل کو سوٹ تیار کر لے کیونکہ اسے  اپنے گائوں جانا ہے

درخواست گزار کے مطابق درزی نے 28 اپریل کو سوٹ دینے کی یقین دہانی کرائی تھی، 23 اور 24 اپریل کو درزی سے رابطہ کیا تو درزی نے کہا کہ سوٹ وقت پر مل جائے گا۔

درخواست گزار کے مطابق 28 اپریل کو اس نے درزی کو  سوٹ لینے آنے کو کہا۔ درزی نے کہا کہ رات دیر سے آئے گا۔  وقت پر سوٹ نہیں ملا تو اس نے درزی کو میسج کیا کہ وہ خود سوٹ پہن لے، درزی کو عید پر سلا ہوا سوٹ نہیں ملا تو اسے دوسرا سوٹ خریدنا پڑا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca