127
سول کورٹ کے جج ڈاکٹر سہیل نے مالی فراڈ کیس میں استحکام پارٹی کے رہنما فواد چوہدری کی ضمانت کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا.
عدالت نے فواد چوہدری کی ضمانت ایک لاکھ روپے کے بانڈ پر منظور کر لی.
واضح رہے کہ فواد چوہدری پی ٹی آئی کے دور حکومت میں وفاقی وزیر تھے، سابق وزیر پر ایک شہری سے 50 لاکھ روپے لینے اور انہیں نوکری نہ دینے کا الزام ہے.