عدالت نے پنجاب حکومت سے 9 مئی کے بعد نظر بندیوں پر جواب طلب کرلیا

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )عدالت نے پنجاب حکومت سے 9 مئی کو ملک میں ہونے والے پرتشدد واقعات کے بعد نظر بندیوں پر جواب طلب کیا ہے۔
ہائی کورٹ میں ایم پی او 3 اور 16 کے تحت نظر بندیوں کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی جس میں عدالت نے اٹارنی جنرل آف پاکستان اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو معاونت کے لیے طلب کر لیا۔

اقوام متحدہ کی 9 مئی کے واقعات میں ملوث شہریوں کیخلاف آرمی ایکٹ کے تحت کارروائی کی مذمت 

عدالت نے 9 مئی کے واقعات کے بعد حراست میں لیے گئے افراد کی تفصیلات طلب کر لیں۔جسٹس امجد رفیق نے کہا کہ بتایا جائے کتنے لوگوں کو حراست میں لینے کا حکم دیا گیا۔
جسٹس امجد رفیق نے تحریک انصاف کی سابق رکن اسمبلی زینب عمیر کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے پنجاب حکومت سے تفصیلی اور جامع جواب بھی طلب کر لیا۔ درخواست گزار نے ایم پی اور 3 اور 16 کو چیلنج کیا تھا۔
سماعت کے دوران ایڈووکیٹ اظہر صدیق نے عدالت کو بتایا کہ جنرل آرڈیننس کا سیکشن 3 اور 16 آئین کے آرٹیکلز کے خلاف ہے جب کہ پنجاب حکومت کے وکیل نے درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے اسے ناقابل سماعت قرار دیا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca