اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل( ر)فیض حمید کے خلاف تحقیقاتی ادارے انکوائری کر رہے ہیں۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ فیض حمید کا کورٹ مارشل حکومت نہیں ادارہ کر سکتا ہے، وزارت داخلہ نہیں ادارے اور جی ایچ کیو کر سکتے ہیں۔
انہوں امید کی جانی چاہیے کہ عمران خان 13 مارچ کو عدالت میں پیش ہوں گے، امید ہے کہ پیش نہ ہوئے تو مزید ریلیف نہیں ملے گا، اب اگر زیادہ مہربانی ہوئی تو سوالات اٹھیں گے اور عدلیہ کی غیر جانبداری پر سوالیہ نشان لگ جائے گا۔ .
فیض حمید کا کورٹ مارشل کیا جائے،ثاقب نثا ربھی قوم کا بڑا مجرم ہے، مریم نواز
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ہم عدلیہ کے فیصلوں کا احترام کرتے ہیں، عدلیہ کے فیصلے یقینا ہمارے لیے باعث حیرت ہیں، عمران خان کو ہائی کورٹ سے جس طرح کا ریلیف ملا ہے ہم نے نہیں دیکھا امید ہے اس کے بعد اس کے لیے مزید گنجائش نہیں ہوگی۔
وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ فرح گوگی 12 ارب روپے لے کر دبئی فرار ہوگئی ہے، فرح گوگی عمران خان کی فرنٹ مین تھی، نیب کے پاس تمام ریکارڈ موجود ہے، کبھی بتایا کہ 450 کنال زمین ان کے نام کیسے آئی
نئے چیئرمین نیب کو سستی ختم کرکے معاملے کو آگے بڑھانا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ انہیں منی لانڈرنگ، ٹیریئن وائٹ اور توشہ خانہ کے معاملے پر جو ریلیف چاہیے تھا وہ ملا