اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )لاہور کی بینکنگ کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر چوہدری پرویز الٰہی کی گرفتاری کے بعد درخواست ضمانت منظور کر لی۔
عدالت نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو 5 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔
بینکنگ کورٹ کے جج اسلم گوندل نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ ایف آئی اے نے عدم تعاون کا رویہ اختیار کیا، عدالتی حکم کے باوجود ایف آئی اے نے ریکارڈ پیش نہیں کیا۔
واضح رہے کہ پرویز الٰہی کے خلاف ایف آئی اے نے مقدمہ درج کر رکھا ہے جنہیں ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کیس میں 26 جون کو جیل سے رہائی کے بعد گرفتار کیا تھا۔
137