عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ ہوسکا، اسٹیٹ بینک اور وزارت خزانہ آج اپنا جواب جمع کروائیں گے

 اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )  پارلیمنٹ سے منظوری نہ ملنے کے باعث سپریم کورٹ کے انتخابی فنڈز جاری کرنے کے حکم پر عمل درآمد نہ ہوسکا۔

سپریم کورٹ نے پنجاب میں الیکشن سے متعلق کیس میں اسٹیٹ بینک کو پیر تک براہ راست الیکشن کمیشن کو 21 ارب روپے جاری کرنے کا حکم دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

وفاقی کابینہ نے پنجاب میں انتخابات فنڈ کی سمری قومی اسمبلی کو بھیج دی

اسٹیٹ بینک اور وزارت خزانہ آج سپریم کورٹ میں جواب جمع کرائیں گے جب کہ الیکشن کمیشن سے فنڈز کی وصولی سے متعلق بھی آج رپورٹ طلب کرلی گئی ہے۔ گزشتہ روز قومی اسمبلی نے فنڈز کی عدم فراہمی سے متعلق قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کی رپورٹ کی منظوری دیتے ہوئے الیکشن کمیشن کو فنڈز کے اجراء کو مسترد کردیا  تھا ۔

مزید پڑھیں

الیکشن کمیشن نے فنڈز کے اجرا سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی

گزشتہ روز قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک سیما کامل نے کمیٹی کو بتایا کہ سپریم کورٹ نے 21 ارب روپے مختص کرنے کا حکم دیا ہے۔ رقم مختص کرنے سے رقم اکاؤنٹ میں رہے گی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com