2ملین ریال سے تیار غلاف کعبہ یکم محرم الحرام کو تبدیل کیا جائیگا

مکہ مکرمہ  (ویب ڈیسک) خانہ کعبہ کا غلاف ہجری سال کے آغاز یعنی یکم محرم الحرام کو تبدیل کیا جائے گا۔اس سال غلاف کعبہ کی تیاری میں 670 کلو ریشم، 120 کلو سونا اور 100 کلو چاندی استعمال کی گئی ہے جس پر 2 ملین ریال لاگت آئی ہے۔عرب میڈیا کے مطابق کسوہ کو 159 تکنیکی ماہرین اور کاریگروں کی مدد سے تبدیل کیا جائے گا، مکہ میں خانہ کعبہ کے لیے کنگ عبدالعزیز کمپلیکس میں 200 سے زائد کاریگر اور منتظم کسوہ میں کام کرتے ہیں. جہاں خصوصی غلاف بنایا گیا ہے۔

کسوہ کی تیاری کے لیے تقریباً 1,000 کلو گرام خام ریشم جس کو کمپلیکس میں سیاہ رنگ کیا جاتا ہے، 120 کلو سونے کے تار اور 100 کلو چاندی کے تار کی ضرورت ہوتی ہے۔خیال رہے کہ نیا ہجری سال 7 یا 8 جولائی کو شروع ہونے جا رہا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔