جس میں کراؤن کارپوریشن ٹرانس ماؤنٹین کارپوریشن نے کہا کہ 34 ارب ڈالر کی لاگت سے تیار ہونے والی یہ پائپ لائن جلد مکمل ہو جائے گی اور اس کا باقاعدہ اعلان جلد کر دیا جائے گا جس کے بعد یہ کینیڈین معیشت کے لیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہو گا کیونکہ اس سے توقع کی جاتی ہے کہ ایک بڑی پائپ لائن کے ذریعے کینیڈا کے تیل کو مغربی ساحل تک پہنچانا بہت آسان ہو جائے گا۔
لیکن پچھلے کچھ سالوں سے ماہرین ماحولیات کی جانب سے اس پائپ لائن کی مسلسل مخالفت کی جا رہی ہے۔ کمپنی ابھی بھی ہوپ اور چیلی ویک کے درمیان فریزر ویلی میں تعمیراتی مسائل سے نمٹ رہی ہے ٹرانس ماؤنٹین کارپوریشن کا کہنا ہے کہ وہ اگلے چند ہفتوں میں اس سیکشن میں پائپ کو دوبارہ انسٹال کرنے کی توقع رکھتی ہے۔
ٹرانس ماؤنٹین کا کہنا ہے کہ وہ 2024 کی دوسری سہ ماہی میں پائپ لائن کے باقاعدہ افتتاح کے لیے ایک تاریخ طے کرنے کی توقع رکھتا ہے۔
236