مقابلہ حسن، مس ورلڈ کا تاج ایک بار پھر بھارتی حسینہ کے سر سج گیا

اردو ورلڈ کینیڈ ا( ویب نیوز)اکیس سال بعد بین الاقوامی مقابلہ حسن میں ’’مس ورلڈ‘‘ کا تاج ایک بار پھر بھارتی حسینہ کے سر پر سج گیا۔
سرگم کوشل نے امریکا کے شہر لاس ویگاس میں منعقدہ مقابلہ حسن میں مس ورلڈ 2022 کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

عالمی مقابلہ حسن میں 63 ممالک کی شادی شدہ خواتین نے حصہ لیا اور مختلف مراحل کے بعد بھارت کی سرگم کوشل کو مس ورلڈ 2022 قرار دیا گیا۔
یہ دوسری مرتبہ ہے جب ہندوستان نے مس ورلڈ کا تاج جیتا ہے، اس سے قبل ڈاکٹر ادیتی گتریکر نے 2001 میں یہ اعزاز جیتا تھا۔
جیوری پینل میں بھارتی اداکارہ سوہا علی خان، سابق مسز ورلڈ ادیتی گتریکر، وویک اوبرائے اور محمد اظہر الدین بھی شامل تھے۔
سرگم کوشل کا تعلق مقبوضہ جموں و کشمیر سے ہے، انہوں نے انگریزی ادب میں پوسٹ گریجویشن کیا ہے اور کچھ عرصہ تدریس کے فرائض بھی انجام دیے ہیں، انہوں نے 2018 میں بھارتی بحریہ کے افسر سے شادی کی۔
اس مقابلے کا نام پہلے ‘مس امریکہ تھا، بعد میں اس کا نام ‘مسز ویمن آف دی ورلڈرکھ دیا گیا، 1988 میں اسے مس ورلڈ کا نام دیا گیا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com