اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)کلگری کی موجودہ میئر جیوتی گونڈیک نے دوسری مدت کے لیے اپنی انتخابی مہم کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے۔ یہ اعلان اُن کے پہلے الیکشن کے نو ماہ بعد سامنے آیا ہے، جب انہوں نے دوبارہ امیدوار بننے کا اپنا ارادہ ظاہر کیا تھا ۔
انہوں نے کہا کہ کیلگری والوں کو صرف باتیں نہیں، بلکہ ایمانداری، وضاحت اور حقیقی قیادت چاہیے انہو ں نے بتایا کہ انہوں نے پہلے ایک انتخابی ٹیم تیار کرنے کا عندیہ دیا تھا جو نئے سال میں مکمل ہوگی، اور انتخاب کے آغاز کے ساتھ وہ باقاعدہ مہم شروع کریں گی ۔
ان کا کہنا تھا کہ تمام شہر کے معاہدے عوام کیلئے شفاف بنائے جائیں گے۔Sunshine List جاری کی جائے گی، جس میں زیادہ تنخواہ پانے والے ملازمین کا ریکارڈ شامل ہوگا۔FOIP درخواستیں (Freedom of Information and Protection of Privacy) عوامی طور پر دستیاب کی جائیں گی۔بجٹ کی رہائی کو آسان اور قابلِ فہم انداز میں کیا جائے گا، جبکہ غیر ضروری راز داری ختم کی جائے گی۔
یاد رہے کہ پہلی مدت کے دوران گونڈیک نے یہ امور انجام دیےپبلک سیفٹی کو ترجیح دیتے ہوئے فائر ڈیپارٹمنٹ اور پولیس کے بجٹ میں اضافے کیے۔Green Line LRT میں سرمایہ کاری کی۔2024 کا Bearspaw feeder main بریک جیسے واقعات کے بعد انفراسٹرکچر کا تفصیلی جائزہ لیا۔Prairie Economic Gateway کا آغاز کیا، جس سے عوامی و نجی شعبے کی شراکت سے شہر میں سرمایہ کاری بڑھی۔