گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ ن نے الیکشن کمیشن سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے لیے 2 دن کی توسیع کا مطالبہ کیاتھا. مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سینیٹر اسحاق ڈار نے کاغذات نامزدگی میں توسیع کے لیے الیکشن کمیشن کو خط لکھا . جس میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن پولنگ کی تاریخ تبدیل کیے بغیر شیڈول میں ترمیم کر سکتا ہے، کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے لیے صرف 3 دن کا وقت دیا گیا ہے, اسحاق ڈار نے پوسٹ میں لکھا کہ کاغذات نامزدگی جمع کرواتے وقت اس کے ساتھ مختلف دستاویزات بھی جمع کروانے پڑتے ہیں, مختلف سرکاری محکموں کے این او سی کو کاغذات نامزدگی کے ساتھ منسلک کرنا ہوگا، دستاویزات کو مکمل کرنے میں وقت لگتا ہے، کاغذات اگر کاغذات مکمل نہیں ہوتے ہیں تو وہ مسترد کردیئے جاتے ہیں. مسلم لیگ ن نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا تجم کہ امیدواروں کی سہولت کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں دو دن کی توسیع کی جائے اب الیکشن کمیشن کی طرف سے کاغذات نامزدگی جمع کرانےکی تاریخ میں دودن کی توسیع کردی گئی ہے۔
105