اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)مردم شماری ,وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ مردم شماری کی تاریخ میں 15 دن کی توسیع کی جا رہی ہے۔
امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہر شخص کا حساب ہونا چاہیے-
ایک گھر میں تین بیویاں، اٹھارہ اٹھارہ بچے، مردم شماری کرنے والی خاتون اہلکار پریشان
احسن اقبال نے کہا کہ کچھ علاقوں میں سپارکو کی مدد سے گھروں کی نشاندہی بھی کی جا رہی ہے، وہاں فالٹ لائنز ہیں جس کی وجہ سے 20 سال سے مردم شماری نہیں ہو سکی، مردم شماری کا مطلب صرف نمبر بنانا نہیں ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں سے کہا گیا ہے کہ وہ مردم شماری کی بروقت تکمیل کے لیے تعاون کریں، ہمارے پاس اکتوبر نومبر تک اسے مکمل کرنے کی صلاحیت ہے، اس مدت سے قبل مردم شماری مکمل کرنے کی گنجائش ہے۔
آدھے کراچی کا شمار نہیں، حافظ نعیم
اس موقع پر امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم نے کہا کہ ہم نے اپنے مسائل کو اجاگر کیا ہے، آدھے کراچی کی گنتی نہیں ہوئی، خانہ شماری ابھی تک نہیں ہوئی، ہم نے مدت مزید بڑھانے کا کہا تھا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں اور صوبائی حکومتوں سے کہا گیا ہے کہ وہ انڈر کاؤنٹ یا اوور کاؤنٹ کی نشاندہی کریں، کسی علاقے، صوبے، شہر کے خلاف کوئی تعصب نہیں، ہم این ایف سی کو آبادی سے جوڑنا نہیں چاہتے۔