267
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) بھارت میں بیٹی نے ماں کو قتل کرنے کے بعد لاش سوٹ کیس میں رکھ کر تھانے پہنچ گئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بنگلورو میں گھریلو جھگڑے کے دوران 39 سالہ خاتون نے طیش میں آکر اپنی ماں کو قتل کردیا۔
یہ بھی پڑھیں
بھارت میں خود کشی کرنیوالے 7افراد کے قتل ہونے کا انکشاف
واقعے کے کچھ دیر بعد خاتون اپنی ماں کی لاش کو سوٹ کیس میں لے کر تھانے پہنچ گئی۔ماں کو قتل کرنے والی خاتون کو گرفتار کر لیا گیا جو کہ فزیو تھراپسٹ ہے۔ ملز مہ نے پولیس کے سامنے اعتراف کیا کہ اس نے روز روز کے جھگڑوں اور تلخ کلامی سے تنگ آکر ماں کو قتل کیا۔
مزید پڑھیں
بھارت،ماں نے نومولود بیٹے کو ایک لاکھ روپے میں بیچ دیا
خاتون شادی شدہ ہے اور واقعے کے وقت اس کا شوہر گھر پر موجود نہیں تھا جبکہ ساس بھی موجود تھیں جنہیں واقعے کا علم نہیں تھا۔