دائود فیملی نے شہزادہ دائود اور سلیمان کی آخری تصویر جاری کر دی

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) سمندر میں حادثے کا شکار ہونے والی آبدوز ٹائٹن پر سوار شہزادہ داؤد اور ان کے بیٹے سلیمان داؤد کی سمندر سے آخری تصویر سامنے آگئی ہے۔

داؤد خاندان کی جانب سے شہزادہ داؤد اور بیٹے سلیمان داؤد کی آخری تصویر جاری کی گئی جسے امریکی ادارے نیویارک پوسٹ نے شائع کیا۔

یہ بھی پڑھیں

کینیڈا کی سرحد سے لاپتہ آبدوز میں سوار ارب پتی پاکستانی باپ بیٹا کون ہیں ؟

تصویر کے پس منظر میں بحر اوقیانوس کو واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے جو کہ اگلے چند گھنٹوں میں شہزادہ داؤد اور سلیمان داؤد کی آخری آرام گاہ بن گیا ۔نیویارک پوسٹ کے مطابق شائع ہونے والی تصویر ٹائی ٹینک کے ملبے کو دیکھنے جانے سے چند لمحے قبل لی گئی تھی جس میں شہزادہ داوئود کو اپنے بیٹے سلیمان کے ساتھ خوشی سے پوز دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

مزید پڑھیں

سمندر میں لاپتہ آبدوز کے بارے میں برطانوی اخبار کے حیرت انگیز انکشافات

تصویر میں دونوں شخصیات کو بحر اوقیانوس کی تہہ تک ٹائٹینک کے سفر کے لیے نارنجی رنگ کی جیکٹس، ہیلمٹ اور حفاظتی دستانے پہنے دیکھا جا سکتا ہے۔رپورٹ کے مطابق اس تصویر کے فوراً بعد شہزادہ داؤد اور سلیمان سمیت پانچ افراد ٹائی ٹینک کی باقیات دیکھنے کے لیے آبدوز میں روانہ ہوگئے۔

تصویر کے پس منظر بحر اوقیانوس واضح دیکھا جاسکتا ہے جو اگلے چند ہی گھنٹوں میں شہزادہ داؤد اور سلیمان داؤد کی آخری آرام گاہ بن گیا تھا/فوٹوبشکریہ نیویارک پوسٹ

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com