اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) امریکہ میں وفاقی ملازمین کے مستعفی ہونے کی آخری تاریخ امریکہ میں بڑھا دی گئی۔
پچھلے ہفتے، ٹرمپ انتظامیہ نے 20 لاکھ وفاقی ملازمین کو 8 ماہ کی تنخواہ اور مراعات کی پیشکش کی تھی اگر وہ 7 فروری تک مستعفی ہو جائیں،امریکی میڈیا کے مطابق 40 ہزار سے زائد وفاقی ملازمین نے حکومتی پیشکش قبول کرتے ہوئے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے وفاقی ملازمین کے مستعفی ہونے کی آخری تاریخ کا آخری دن تھا۔تاہم، ایک امریکی وفاقی جج نے سرکاری ملازمین کے مستعفی ہونے کی حکومتی آخری تاریخ 10 فروری تک بڑھا دی۔. بوسٹن کے جج جارج او ٹول نے ٹرمپ انتظامیہ کی طرف سے مقرر کردہ آخری تاریخ میں تاخیرکی۔دوسری جانب ٹرمپ انتظامیہ یو ایس ایڈ کے ملازمین کی تعداد میں بھی بڑی کٹوتیاں کرے گی۔امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ 10،000 ملازمین میں سے صرف 290 کو برقرار رکھے گی۔