326
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) صحت کے شعبے میں مودی حکومت کی نااہلی کھل کر سامنے آگئی، کیرالہ میں نپاہ وائرس سے نظام زندگی مفلوج، اسکول اور دفاتر بند کردیے گئے۔
کیرالہ میں مہلک وبائی وائرس نپاہ کے پھیلنے کے بعد بھارتی ماہرین اب تک اس وائرس کے پھیلنے کی وجہ تلاش کرنے میں ناکام رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں
بھارتی ریاست کیرالہ میں مہلک نپاہ وائرس تیزی سے پھیلنے لگا،پانچویں کیس کی تصدیق
میڈیا رپورٹس کے مطابق نپاہ وائرس سے متعدد افراد ہلاک اور 700 سے زائد متاثر ہوئے ہیں۔بھارت میں مہلک نیا وائرس سامنے آگیا، 2 اموات کے بعد الرٹ جاری کر دیا گیا۔وائرس سے متاثرہ علاقوں کے ارد گرد کنٹونمنٹ زونز قائم کیے گئے ہیں، جب کہ بھارت کی کئی ریاستیں ماضی میں اس وبا کا سامنا کر چکی ہیں۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق یہ وائرس جانوروں خصوصاً چمگادڑوں سے انسانوں میں پھیلتا ہے۔ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے مطابق یہ وائرس انتہائی مہلک ہے اور تقریباً 45 دن تک رہتا ہے۔ پچھلے 5 سالوں میں نپاہ وائرس کا یہ تیسرا پھیلنا ہے۔