شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے، شہداء کو بھولنے والوں کا کوئی نام تک نہیں لیتا، بلاول بھٹو

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے۔
بلاول بھٹو نے یوم شہداء کے موقع پر اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ہر محب وطن پاکستانی اپنی مٹی کی محبت میں شہید ہونے والوں سے محبت کرنا اپنا فرض سمجھتا ہے۔

یوم شہدائے پاکستان آج منایا جائے گا،قرآن خوانی،دعائوں کا اہتمام کیا جائے گا

انہوں نے کہا کہ جو قومیں اپنے شہداء کو بھول جاتی ہیں ان کا نام تاریخ میں لینے والا کوئی نہیں ہوتا، ہم سب شہداء کے خون کے مقروض ہیں۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ آئیں مل کر عہد کریں کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ہم نفرتوں کی تمام دیواروں کو گرا دیں گے اور ملک کے تمام شہداء کی قربانیوں کو نہ صرف یاد رکھا جائے گا بلکہ ان کی حرمت کا بھی خیال رکھا جائے گا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com