اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)حکومت نے اسماعیلی برادری کے 49ویں روحانی پیشوا شہزادہ کریم آغا خان کی وفات کے بعد 8 فروری کو یوم سوگ کا اعلان کیا ہے۔.
نوٹیفکیشن کے مطابق شہزادہ کریم آغا خان کے انتقال پر یوم سوگ کے سلسلے میں 8 فروری کو ملک بھر میں قومی پرچم بھی سرنگوں گا۔.
واضح رہے کہ اسماعیلی برادری کے روحانی پیشوا شہزادہ کریم آغا خان 4 فروری کو پرتگال کے دارالحکومت لزبن میں 88 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔.
اسماعیلی امامت دیوان نے اعلان کیا کہ شہزادہ کریم آغا خان چہارم کی نماز جنازہ 8 فروری 2025 کو صبح 11 بجے لزبن کے اسماعیلی مرکز میں ادا کی جائے گی اور انہیں 9 فروری کو اسوان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔.
شہزادہ کریم آغا خان چہارم کی وفات کے بعد ان کے بیٹے شہزادہ رحیم آغا خان پنجم کو روایت کے مطابق اسماعیلی برادری کا روحانی پیشوا مقرر کیا گیا ہے۔.
اعلان کے مطابق اسماعیلی برادری کی جانب سے 11 فروری کو لزبن میں بیعت یا فرمانبرداری کی تقریب منعقد کی جائے گی۔.