یحی السنوار کی موت غزہ جنگ کے خاتمے کی ابتداء ہے، اسرائیلی وزیر اعظم

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے سربراہ یحییٰ سنوار کی موت غزہ جنگ کے خاتمے کا آغاز ہے۔اسرائیلی وزیر دفاع نے کل غزہ میں ایک عمارت پر بمباری کے نتیجے میں یحییٰ سنوار سمیت حماس کے 4 رہنماؤں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے۔ اس حوالے سے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کا بیان بھی سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ حماس کے رہنما یحییٰ سنوار کی موت غزہ جنگ کے خاتمے کا آغاز ہے۔

اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں نیتن یاہو نے کہا کہ یحییٰ سنور کو جمعرات کو رفح میں آئی ڈی ایف کے بہادر فوجیوں نے ہلاک کر دیا۔یاد رہے کہ ایران میں اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد یحییٰ سنوار حماس کے نئے سربراہ منتخب ہوئے تھے۔. اسرائیل 7 اکتوبر کے حملے کے پیچھے یحییٰ سنوار کو ماسٹر مائنڈ سمجھتا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca