ترکی اور شام میں زلز لہ ، مرنے والوں کی تعداد 50 ہزار سے تجاوز

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) رواں ماہ 6 فروری کو ترکی اور شام میں آنے والے خوفناک زلزلے نے ہر طرف تباہی مچادی اور ہزاروں افراد جان کی بازی ہار گئے۔

اس کے بعد ترکی میں 6.4 شدت کے زلزلے سے 3 افراد ہلاک اور 600 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

ترکی اور شام میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 46 ہزار سے تجاوز کر گئی، ریسکیو آپریشن شروع کرنے کا اعلان ترکی اور شام میں آنے والے زلزلے میں اب تک ہلاکتوں کی تعداد 50 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جس میں صرف ترکی میں 44 ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جس کی تصدیق ترکی کی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ترکی ، ملبے تلے دبا 7 ماہ کا بچہ 139 گھنٹے بعد زندہ نکال لیا گیا

میڈیا رپورٹس کے مطابق 6 فروری کو آنے والے تباہ کن زلزلے کی شدت 7.7 تھی جس کے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ آیا جب کہ زلزلے کے بعد تقریباً 9 ہزار آفٹر شاکس ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ ترکی اور شام میں آنے والے زلزلے کے بعد ترکی کے زلزلے سے متاثرہ 11 صوبوں میں 2 لاکھ 40 ہزار سے زائد امدادی کارکنوں، رضاکاروں اور عوام نے امدادی کام کیے جب کہ ملبے کے باعث ہلاکتوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔

مزید پڑھیں بین الاقوامی

ترقی میں پہلے زلزلےکے کچھ دیر بعد 7.5 شدت کا دوسرا زلزلہ آیا

میڈیا رپورٹس کے مطابق ترکی میں زلزلے سے 173,000 عمارتیں تباہ ہوگئیں اور متاثرہ علاقوں سے 530,000 سے زائد افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے کے نتیجے میں کل 1.9 ملین افراد عارضی طور پر پناہ گزین کیمپوں میں مقیم ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com