اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)مراکش میں زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد 2 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جب کہ اتنے ہی لوگ زخمی ہیں جب کہ 1400 کی حالت تشویشناک ہے۔
اس زلزلے کے باعث مراکش کے جنوبی صوبوں میں زیادہ ہلاکتیں ہوئی ہیں، زلزلے کے بعد آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے، حکومت نے انسانی جانوں کے ضیاع پر ملک میں 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے کے نتیجے میں کئی عمارتیں تباہ ہوگئیں جب کہ درجنوں عمارتوں کو جزوی نقصان پہنچا۔ زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
Our hearts ache for those affected by the severe earthquake in Morocco. Pakistan extends its hand in unity and support to #Morocco in this trying time. 🇵🇰🇲🇦
— Anwaar ul Haq Kakar (@anwaar_kakar) September 9, 2023
مقامی میڈیا کے مطابق زلزلے سے کئی علاقوں کی بجلی غائب ہے جب کہ یونیسکو کی جانب سے عالمی ثقافتی ورثہ قرار دی گئی تاریخی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
متعدد افراد دوسری رات بھی کھلے آسمان تلے گزارنے پر مجبور ہیں، اس کے علاوہ درجنوں افراد اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں، جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ہے۔
Extremely pained by the loss of lives due to an earthquake in Morocco. In this tragic hour, my thoughts are with the people of Morocco. Condolences to those who have lost their loved ones. May the injured recover at the earliest. India is ready to offer all possible assistance to…
— Narendra Modi (@narendramodi) September 9, 2023
مراکش میں آنے والے زلزلے کو 1960 کے بعد سب سے مہلک زلزلہ کہا جا رہا ہے۔1960 میں آنے والے زلزلے میں 12 ہزار افراد ہلاک ہوئے تھے۔
مراکش کی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ وسطی مراکش میں 6.8 شدت کے زلزلے سے پہاڑی علاقوں میں زیادہ نقصان ہوا، جہاں تک پہنچنا مشکل ہے۔
Toda mi solidaridad y apoyo al pueblo de Marruecos ante el terrible terremoto registrado esta madrugada.
España está con las víctimas de esta tragedia y sus familias.
— Pedro Sánchez (@sanchezcastejon) September 9, 2023
دوسری جانب مراکش میں زلزلے سے ہونے والی ہلاکتوں کے سوگ میں فرانس کے ایفل ٹاور کی روشنیاں بند کر دی گئیں۔
واضح رہے کہ جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب مراکش میں 6.8 شدت کا زلزلہ آیا تھا۔ شدید زلزلہ مراکش کے اٹلس پہاڑوں میں آیا، اس کا مرکز مراکش کے جنوب مغرب میں 75 کلومیٹر اور گہرائی 18.5 کلومیٹر تھی۔
مراکش کے سرکاری میڈیا کے مطابق مقامی وقت کے مطابق رات گیارہ بجے ساحلی شہروں رباط، کاسابلانکا اور ایساویرا میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
مراکش میں زلزلے سے ہزاروں انسانی اموات اور لاتعداد عمارتوں کی تباہی کے بعد پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک اور ان کے رہنماؤں نے مراکش کے ساتھ دکھ اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مدد کی پیشکش کی ہے۔