اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) مراکش میں شدید زلزلے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 800 سے تجاوز کرگئی جب کہ سینکڑوں افراد زخمی اور درجنوں اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔
امریکن جیولوجیکل سروے کے مطابق مراکش کے جنوب مغربی علاقے میں آنے والے زلزلے کی شدت 6.8 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز مراکش کے شہر سے 75 کلومیٹر دور اٹلس ماؤنٹینز تھا اور اس کی زیر زمین گہرائی 18.5 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں
زلز لہ کتنی قسم کا ہوتا ہے،ریکٹر سکیل کیا ہوتا ہے؟زلزلے میں کیا کرنا چاہیے؟
مقامی میڈیا کے مطابق زلزلے سے کئی علاقوں کی بجلی غائب ہے جب کہ یونیسکو کی جانب سے عالمی ثقافتی ورثہ قرار دی گئی تاریخی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے کے بعد سے آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث لوگ اپنے گھروں کو جانے کے بجائے سڑکوں اور کھلی جگہوں پر آگئے ہیں اور حکام نے لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ اپنے گھروں کو نہ جائیں۔مراکشی حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد 820 ہو گئی ہے جب کہ 330 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 250 کے قریب افراد کی حالت تشویشناک ہے ہلاکتوں کی تعداد بڑھنے کا خدشہ بھی ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے کے نتیجے میں کئی عمارتیں تباہ ہوگئیں جب کہ درجنوں عمارتوں کو جزوی نقصان پہنچا۔ .