اردو ورلڈ کینیڈا( ویب نیوز ) 6روز گزرنے کے باوجودلاس اینجلس میں لگنے والی آگ پرقابونہیں پایا جا سکا۔
ماہرین کا اندازہ ہے کہ آگ پر مکمل طور پر قابو پانے میں کئی ہفتے لگ سکتے ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہولناک آگ کے باعث 24 افراد ہلاک اور 16 لاپتہ ہیں جب کہ ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہےامریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ہزاروں فائر فائٹرز، سیکڑوں فائر انجن، واٹر ٹینکرز اور 60 طیارے گزشتہ ہفتے منگل کو لاس اینجلس کے جنگلات میں لگی بدترین جنگل کی آگ پر قابو پانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ تاہم چھ روز گزرنے کے باوجود آگ پر قابو نہیں پایا جاسکا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پیسیفک پیلیسیڈز میں لگنے والی سب سے بڑی آگ پر اب تک 11 فیصد اور ایٹن میں لگنے والی آگ پر 27 فیصد قابو پا لیا گیا ہے۔ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ آگ پر مکمل طور پر قابو پانے میں کئی ہفتے لگ سکتے ہیں جب کہ ماہرین نے پیر سے بدھ تک تیز ہواؤں کی وارننگ بھی جاری کی ہے۔