اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) بارش کا سلسلہ ملک کےمختلف علاقوں میں جاری ہے، بارش کے باعث کچھ سڑکیں زیر آب آگئی ہیں اور لینڈ سلائیڈنگ سے اہم شاہراہیں بند ہوگئی ہیں۔
بلوچستان کے علاقے مچھ کے قریب لینڈ سلائیڈنگ کے باعث قومی شاہراہ بند ہوگئی جب کہ بارش کے ریلے سے مچھ ندی پر بنایا گیا پل ٹوٹ گیا
کوہ سلیمان میں بھی موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث سیاح فورٹ منرو کے گرد پھنس کر رہ گئے ہیں۔
موسلا دھار بارش کے باعث ہرنائی، کوئٹہ اور پنجاب شاہراہوں پر بھی کئی مقامات پر پانی بھر گیا ہے جس سے ٹریفک کی روانی معطل ہوگئی ہے۔ اس کے علاوہ نادی ندی کے چھلکنے والے پانی نے آبادی کو خطرہ لاحق کردیا ہے۔
یاد رہے کہ 14 جون سے ملک میں جاری بارشوں کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 177 تک پہنچ گئی ہے۔