اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ترکیہ آگ پر قابو پانے میں 12 گھنٹے لگے اور واقعے کے بعد ہوٹل مالک سمیت 9 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترکی کے شمال مغربی شہر تالکایا کے سیاحتی علاقے میں لکڑی کی ایک کثیرالمنزلہ عمارت میں گزشتہ روز آگ بھڑک اٹھی۔ترکی میں ہوٹل میں آگ لگنے سے 76 افراد ہلاک ہو گئے۔
آگ 12 منزلہ عمارت کی چوتھی منزل پر صبح 3 بجے کے قریب لگی اور تیزی سے عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دو افراد نے عمارت سے چھلانگ لگا کر آگ سے بچنے کی کوشش کی تاہم دونوں جان کی بازی ہار گئے۔رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ آتشزدگی کے واقعے میں مرنے والوں کی تعداد 76 تک پہنچ گئی ہے اور 50 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آگ پر قابو پانے میں 12 گھنٹے لگے اور واقعے کے بعد ہوٹل مالک سمیت 9 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔