اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ترکی اور شام میں 7.8 شدت کے زلزلے نے تباہی مچا دی، رات گئے آنے والے زلزلے نے لوگوں کو بھاگنے کا موقع نہیں دیا ۔
بلند و بالا عمارتیں لمحوں میں ملبے کا ڈھیر بن گئیں، 50 سے زائد آفٹر شاکس کا سلسلہ بھی کئی بار جاری رہا۔ دونوں ممالک میں اموات کی مجموعی تعداد 2600 سے تجاوز کر گئی ہے۔
تاہم امریکی زلزلہ پیما مرکز نے ترکی اور شام میں زلزلوں سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد کے حوالے سے رپورٹ جاری کی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شدید سرد موسم اور عمارتوں کے ملبے تلے دبے لوگوں کو نکالنے میں تاخیر اور وسیع پیمانے پر ہونے والی تباہی کو دیکھتے ہوئے اندازہ لگایا گیا ہے کہ ترکی اور شام میں 7.8 شدت کے تباہ کن زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد 10 ہزار سے زیادہ ہے۔
بڑھنے کا خدشہ ہے۔امریکن سیسمولوجیکل سینٹر کا کہنا ہے کہ 47 فیصد امکان ہے کہ ترکی اور شام میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 1000 سے 10,000 تک ہو سکتی ہے جب کہ 20 فیصد امکان ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد 10,000 سے 100,000 تک جا سکتی ہے۔
واضح رہے کہ ترکی میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 1651 تک پہنچ گئی ہے جب کہ ہزاروں افراد زخمی ہیں۔ ترک صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ ترکی میں زلزلے سے ہونے والی ہلاکتوں کا ابھی اندازہ نہیں لگایا جا سکتا۔
دوسری جانب شام میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 968 تک پہنچ گئی ہے جب کہ سینکڑوں زخمی ہیں۔