یورپی پارلیمنٹ میں پاکستان کے تباہ کن سیلاب پر بحث جاری

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )گزشتہ شام فرانس کے شہر اسٹراسبرگ میں یورپی پارلیمنٹ کے پلینری اجلاس میں پاکستان میں تباہ کن سیلاب کے بعد پیدا ہونے والی انسانی صورتحال کے حوالے سے بحث ہوئی۔

اس بحث کا مقصد پاکستان کی صورت حال پر یورپی یونین کے ردعمل اور موسمیاتی بحران کے شدید موسمی نتائج کو کم کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کرنا تھا۔

یورپی یونین، بیلجیئم اور لکسمبرگ میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان نے خصوصی بحث میں شرکت کی۔

بحث کا آغاز جمہوریہ چیک کے یورپی امور کے وزیر میکولاس بیک نے کیا، اس کے بعد یورپی کمشنر برائے زراعت Janusz Wojciechowski نے خطاب کیا۔

مختلف سیاسی گروپوں سے تعلق رکھنے والے یورپی پارلیمنٹ کے متعدد ارکان نے بحث میں حصہ لیا۔ پاکستان کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے، ایم ای پیز نے تباہی کے بے مثال پیمانے کے پیش نظر پاکستان کے لیے امداد اور تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا ۔

بحث میں تباہی کی موسمیاتی تبدیلی کی جہت بھی زیر بحث آئی۔

واضح رہے کہ سفیر اسد نے یورپی پارلیمنٹ کی بااثر ڈی ای وی ای کمیٹی کو ستمبر 2022 کے آخری ہفتے کے دوران پاکستان میں سیلاب کی صورتحال پر بریفنگ دی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca