اردو ورلڈ کینیڈا (ویب نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے حلقے میانوالی میں الیکشن رکوانے کا حکم دے دیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو معطل کرنے کی درخواست کی سماعت کے بعد الیکشن کمیشن کو عمران خان کے حلقے میانوالی کا انتخابی شیڈول جاری کرنے سے روک دیا۔
جسٹس عامر فاروق نے عمران خان کے وکیل کے دلائل کے بعد احکامات جاری کیے اور الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کرنے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے۔
عدالت نے کہا کہ الیکشن کمیشن فیصلہ معطل کرنے کی درخواست پر فریقین کو سننے کے بعد فیصلہ کرے گا۔ کیس کی سماعت 10 نومبر تک ملتوی کر دی گئی۔