ارډدوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز) چائنا چوک اور جناح ایونیو سے ملحقہ سیکٹرز میں پی ٹی آئی کے سینکڑوں کارکن اب بھی موجود ہیں جبکہ اسلام آباد کے سینئر پولیس افسران ڈی چوک پہنچ چکے ہیں اور مظاہرین کے خلاف آپریشن کے لیے رینجرز اور پولیس کے تازہ دستے چائنا چوک میں تعینات کیے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق آئی جی اسلام آباد، ڈی آئی جی آپریشنز، ایس ایس پی سمیت افسران ڈی چوک میں موجود ہیں۔
سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے آئی جی اسلام آباد نے پولیس حکام سے ملاقات کی اور صورتحال کے بارے میں دریافت کیا۔جبکہ اسلام آباد پولیس کے دیگر سینئر افسران ڈی چوک پہنچے اور مظاہرین کے خلاف آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
28