پنجاب اسمبلی کی کاررروائی مسترد ، ن لیگ کا عدالت جانے کا فیصلہ

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) پنجاب اسمبلی می وزیراعلیٰ کے اعتماد کے ووٹ کا عمل مسترد ، پاکستان مسلم لیگ ن نے عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان کر دیا ۔ چوہدری پرویز الٰہی رات گئے پنجاب اسمبلی میں اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے، انہیں 186 ووٹ ملے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے گزشتہ روز پنجاب اسمبلی میں پرویز الٰہی کے خلاف اعتماد کے ووٹ کے لیے رات گئے کارروائی شروع کردی۔ راجہ بشارت اور میاں اسلم اقبال نے اعتماد کا ووٹ پیش کیا جس کے بعد ووٹنگ کا عمل جاری رہا، ووٹنگ کی گنتی کے مطابق پرویز الٰہی 186 ووٹوں کا سنہری فگر حاصل کر سکے۔

یہ بھی پڑھیں

پرویز الہی کا پی ڈی ایم کو سرپرائز،اعتماد کا ووٹ حاصل کر لیا

مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پنجاب کے اعتماد کے ووٹ کے عمل کو مسترد کرتے ہوئے اس عمل کو عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا۔ وفاقی وزیر داخلہ راناثنا اللہ نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کا آج کا اجلاس غیر آئینی ہے، اسے نہیں مانتے، آج کے اجلاس کی کارروائی میں جھوٹ بولا گیا۔

دوسرا ایجنڈا 12 بجے کے بعد جاری کیا گیا۔ پرویز الٰہی پنجاب اسمبلی میں اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کے تقاضے پورے نہیں کیے گئے، جوڑ توڑ سے غیر آئینی اور غیر قانونی کام کیا گیا۔ لیگی رہنما عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ وہ قانونی کارروائی کا حق محفوظ رکھتے ہیں اور عدالتی کارروائی میں ثابت کریں گے کہ ان کے 186 ارکان نہیں تھے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca