اس اہم میٹنگ میں پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کی قیادت سے ملاقات اور ٹیلی فونک رابطے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سابق وزیراعظم شہباز شریف کی تجویز کے بعد نواز شریف آئندہ دو روز میں سیاسی رابطے شروع کریں گے۔ نواز شریف آصف علی زرداری، مولانا فضل الرحمان۔، عطاء اللہ مینگل، بلاول بھٹو زرداری سمیت مختلف رہنماؤں سے ذاتی طور پر رابطہ کریں گے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ نواز شریف پہلے قانونی معاملات پر توجہ دیں گے، نواز شریف پی ڈی ایم کی قیادت کا شکریہ ادا کریں گے۔
اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) پیپلز پارٹی سے تصادم کی پالیسی نہیں اپنائے گی۔ اجلاس میں پارٹی رہنماؤں کو پیپلز پارٹی کے لئے لیول پلیئنگ فیلڈ اور نواز شریف کی وطن واپسی کے حوالے سے سیاسی محاذ آرائی سے گریز کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔