اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )سپریم کورٹ آف پاکستان نے جسٹس قاضی فائز عیسی کیس کے فیصلے کا سرکلر جاری کردیا ،سرکلر کے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسی اور جسٹس امین الدین کے فیصلے میں آرٹیکل 184/3 پر آبزرویشن سامنے آئی ہے۔
سپریم کورٹ کے سرکلر میں کہا گیا ہے کہ 2 رکنی بینچ کا فیصلہ صحافیوں سے متعلق ازخود نوٹس پر 5 رکنی بینچ کے فیصلے کے خلاف ہے اور 2 رکنی بینچ کا فیصلہ قانونی طور پر لاگو نہیں ہوگا۔
عدالتی سرکلر میں کہا گیا ہے کہ 2 ججز کا فیصلہ 5 رکنی بینچ کے فیصلے کے برعکس ہے، 5 رکنی بینچ نے قرار دیا ہے کہ ازخود نوٹس کا اختیار چیف جسٹس کے پاس ہے۔
سرکلر میں مزید کہا گیا ہے کہ 15 مارچ کے فیصلے میں بینچ نے ازخود نوٹس لیا، لارجر بنچ کا وضع کردہ قانون 2 ججوں کے فیصلے کے خلاف ہے
ازخود نوٹس کا اختیار صرف چیف جسٹس آف پاکستان استعمال کر سکتے ہیں اور ازخود نوٹس کا اختیار صرف آرٹیکل 184/3 کے طریقہ کار کے تحت استعمال کیا جا سکتا ہے۔