یورپی یونین کاپاکستان کےعام انتخابات میں اپنے مبصر نہ بھیجنے کا فیصلہ

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)یورپی یونین (ای یو) نے آئندہ پارلیمانی انتخابات کے لیے اپنا انتخابی مبصر مشن پاکستان نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔
برسلز کا دورہ کرنے والے پاکستانی صحافیوں کے ایک گروپ سے بات کرتے ہوئے یورپی یونین کے رکن پارلیمنٹ مائیکل گہلر نے کہا کہ مذکورہ فیصلہ کچھ اندرونی مسائل اور پاکستان کی جانب سے انتخابی مشاہدے کے مشن کے لیے دعوت نامے کی عدم وصولی کے باعث کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ مائیکل گہلر 2008، 2013 اور 2018 میں یورپی یونین کے انتخابی مبصر کے طور پر کام کر چکے ہیں۔صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے زور دیا کہ کسی بھی پارٹی یا رہنما کی قسمت کا فیصلہ کسی "تیسری قوت” کو نہیں کرنا چاہیے۔
انہوں نے واضح کیا کہ یورپی یونین کو ابھی تک پاکستان کی جانب سے ماہرین بھیجنے کی دعوت موصول نہیں ہوئی،
2018 کے انتخابات کے بعد یورپی یونین کے مبصر مشن نے مستقبل کے انتخابات میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے پاکستان کو 30 سفارشات کی تھیں۔ اس حوالے سے انہوں نے پاکستان میں جمہوریت کی حالت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’ان 30 سفارشات میں سے دو سے تین پر عمل درآمد ہو چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یورپی یونین نے مبصر مشن نہیں بھیجا بلکہ پاکستان میں آئندہ انتخابات کے لیے ماہر بھیجے گا جب کہ پاکستان کی جانب سے ابھی تک ماہر کی دعوت موصول نہیں ہوئی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com