اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) حکومت نے معیشت کی بحالی کے لیے
منصوبہ تیار کر لیا جلد منی بجٹ کی قومی اسمبلی سے منظوری
دی جائے گی۔
وفاقی حکومت کے مجوزہ 10 سالہ جامع اقتصادی بحالی کے منصوبے کے مطابق ٹارگٹڈ سبسڈی
صرف کم آمدنی والے طبقے کو دی جائے گی، پیٹرولیم مصنوعات اور گیس پر 70 سے 100 روپے
فی لیٹر تک پیٹرولیم لیوی، دکانداروں اور تاجروں پر اضافی ٹیکس۔ تجویز کیا جاتا ہے صوبوں کو منتقل
ہونے والے فنڈز گیس اور بجلی کے شعبے میں لائن لاسز سے منسلک ہوں گے۔ قومی سلامتی کمیٹی
کے اجلاس میں پیش کیے گئے مجوزہ منصوبے کے مطابق کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کو پیٹرول، بجلی اور گیس کی
راشننگ سے پورا کیا جائے گا، روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مارکیٹ کی بنیاد پر طے کی جائے گی۔
سرکاری اداروں کی نجکاری، مقامی اور غیر ملکی قرضوں کی تنظیم نو کی تجاویز بھی اس منصوبے میں شامل ہیں۔
منصوبے پر عملدرآمد کے لیے قومی اسمبلی سے منی بجٹ کی منظوری دی جائے گی۔ منی بجٹ کی
منظوری کے ساتھ ہی آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کی راہ میں حائل تمام رکاوٹیں دور ہو جائیں گی۔
ملکی معیشت کی بہتری کے لیے یہ منصوبہ دوست ممالک کے ساتھ شیئر کیا جائے گا