زمان پارک آپریشن کیلئے عمران خان سے مذاکرات کئے جائینگے،پنجاب حکومت کا فیصلہ 

 

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )نگران وزیر اطلاعات نے دعویٰ کیا ہے کہ کور کمانڈر ہاؤس پر حملے میں ملوث 8 دہشت گردوں کو زمان پارک سے فرار ہوتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا ہے جب کہ پنجاب حکومت نے زمان پارک میں آپریشن کے لیے عمران خان سے مذاکرات کا فیصلہ کیا ہے۔

پنجاب پولیس کی جانب سے زمان پارک کے اطراف سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں جب کہ زمان پارک کی طرف جانے والے تمام راستے بند کردیے گئے ہیں۔ اور پی ٹی آئی کے کارکنوں کے کیمپ بھی خالی کر دیے گئے ہیں۔نگراں وزیر اطلاعات عامر میر کے مطابق زمان پارک کے اطراف سیکیورٹی پر تعینات لاہور پولیس نے کور کمانڈر ہاؤس پر حملے میں ملوث دہشت گردوں کو زمان پارک سے فرار ہوتے ہوئے گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کی پہلے ہی شناخت ہو چکی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے  آج حکومت اور عمران خان کے درمیان مذاکرات ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی ٹیم زمان پارک کی تلاشی کے حوالے سے عمران خان کے نمائندوں سے مذاکرات کرے گی اور رہائش گاہ کی تلاشی پر اتفاق رائے ہوا تو 400 پولیس اہلکار زمان پارک کی تلاشی کا حصہ ہوں گے۔

اس سے قبل پنجاب پولیس اور نگراں وزیر اطلاعات نے دعویٰ کیا تھا کہ فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والے بہت سے دہشت گرد زمان پارک میں موجود ہیں جنہیں گرفتار کرنا ہے۔

 

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com