200
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس وزیراعظم کی زیرصدارت ہوا جس میں کابینہ نے الیکشن کیس پر سپریم کورٹ کا فیصلہ مسترد کردیا۔
تفصیل کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں ای سی سی کے فیصلوں کی منظوری دی گئی۔
الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم ، انتخابات 14مئی کو ہوں گے ، سپریم کورٹ کا فیصلہ
اجلاس میں قومی کھیلوں کی پالیسی موخر کر دی گئی اور سیاسی امور پر بحث شروع ہو گئی۔ سیکرٹری اور تمام سرکاری افسران اجلاس سے واک آئوٹ کر گئے۔
اجلاس میں الیکشن التوا کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد کی صورتحال پر غور کیا کیا۔ شرکا نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو مسترد کر دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شرکا نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ ناقابل عمل ہے۔