اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )ملک بھر میں بیک وقت انتخابات کرانے کی درخواستوں پر سماعت ملتوی کر دی گئی۔دوران سماعت چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ ہم نے اپنا 14 مئی کا فیصلہ برقرار رکھنا ہے، سپریم کورٹ کا 14 مئی کا فیصلہ طے ہے اور تبدیل نہیں کریں گے، سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف کوئی درخواست نہیں تھی-
ملک بھر میں انتخابات ایک ساتھ کرانے کی درخواستوں پر سماعت ہوئی، عدالت عظمیٰ میں سیاسی قائدین کو مذاکرات کا موقع دینے کیلئے وقفہ کیا گیا، سیاسی جماعتیں کسی فیصلے پر متفق نہ ہو سکیں جس کے بعد مزید سماعت 27 اپریل تک ملتوی کر دی گئ
وزارت دفاع کی درخواست مضحکہ خیز تھی، کل بھی عید نہ ہوئی تو سنیں گے، سپریم کورٹ کا 14 مئی کے انتخابی فیصلے کو نہیں بدلیں گے۔
عدالت نے سیاسی جماعتوں کو مذاکرات کے لیے چار بجے تک کا وقت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔
چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ سماعت کر رہا ہے، بینچ میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر شامل ہیں۔
چیف جسٹس نے کل کی سماعت میں کہا کہ اگر سیاسی جماعتیں انتخابات کی تاریخ بدلنا چاہتی ہیں تو عدالت ان کے ساتھ ہے۔
گزشتہ روز کی سماعت کے تحریری حکم نامے میں کہا گیا کہ 4 اپریل کا عدالت کا حکم آئین کے حکم کے مطابق ہے، سیاسی مذاکرات کا مطلب یہ نہیں کہ آئینی ذمہ داریوں سے پہلو تہی کی جائے