اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا آج کا فیصلہ ریاست کی جمہوری زندگی یا غیر آئینی موت کا فیصلہ کرے گا۔
رجسٹرارکوہٹانابنچ بناناسوموٹولیناچیف جسٹس کاآئینی حق ہےایک طرف ججزکےبائیکاٹ کااعلامیہ جاری کرتےہیں دوسری طرف عدالت میں دلائل دینےکی بھیک مانگتےہیں۔قوم پہلےہی ٹوٹ پھوٹ کاشکارہےعدلیہ کےساتھ کھڑی ہےسڑکوں پرآگئی توہرچیزبکھرجائےگی۔شریفوں زرداریوں کاقبضہ مافیاعوام کےانتقام کےلیےتیاررہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) April 4, 2023
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ رجسٹرار کو ہٹانا، بینچ بنانا، سوموٹو لینا چیف جسٹس کا آئینی حق ہے، ایک طرف ججز کے بائیکاٹ کا اعلامیہ جاری کرنا، دوسری جانب عدالت میں دلائل دینے کے لیےبھیک مانگنا
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ قوم عدلیہ کے ساتھ کھڑی ہے، سڑکوں پر آئی تو سب کچھ اجڑ جائے گا غریب آٹے کی لائن میں ہے یا آئی ایم ایف کی شرائط پر گھٹنوں کے بل لیٹا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف کہتے ہیں کہ 3 ججز کے فیصلے سے ڈالر 500 روپے کا ہو جائے گا، بلاول کہتے ہیں کہ ایمرجنسی یا مارشل لاء لگ سکتا ہے، شہباز شریف کہتے ہیں کہ 3 ججز کا فیصلہ قبول نہیں
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اگر ملک میں قانون اور آئین کی حکمرانی نہ ہو اور سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہ کیا گیا تو یہ ریاست میں بغاوت کے مترادف ہو گا۔