اسلام آباد ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی کے بانی کی سزا کا حکم معطل کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
وکیل سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ میں حیران ہوں کہ الیکشن کمیشن اس حد تک جا سکتا ہے، ان کی انا کی تسکین ہو گی۔ نواز شریف نے جاوید ہاشمی کو صدر اور پیپلز پارٹی نے مخدوم امین فہیم کو صدر بنایا۔
بانی پی ٹی آئی کے وکیل سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ میں نے اپنے دلائل میں واضح طور پر کہا تھا کہ سزا کے فیصلے کو معطل کیا جائے، ہو سکتا ہے یہ تحریری طور پر چھوڑ دیا گیا ہو، جاوید ہاشمی کے کیس میں سزا اور فیصلے کی معطلی کی بات ہوئی ہے، سپریم کورٹ کے جن 3 ججوں نے فیصلہ دیا، ان تینوں کو چیف جسٹس بننا ہے
بعد ازاں اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ فوجداری کیس کا فیصلہ معطل کرنے کی بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔