90
وزارت حج و عمرہ کے مطابق روضہ شریف میں داخلے کا اجازت نامہ سال میں صرف ایک بار جاری کیا جائے گا۔وزارت حج و عمرہ نے کہا کہ دوسری بار داخلے کا اجازت نامہ 365 دن کے بعد حاصل کیا جاسکتا ہے اور روضہ شریف میں داخلے کا اجازت نامہ ناسک یا توکلان ایپ کے ذریعے ہی ممکن ہوگا۔وزارت حج و عمرہ کے مطابق داخلہ پرمٹ حاصل کرنے کے خواہشمند افراد کے لیے یہ مشروط ہو گا کہ وہ کورونا وائرس سے متاثر نہ ہوں یا اس سے متاثرہ افراد سے رابطہ نہ رکھیں۔