175
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) عمران خان نے وارنٹ منسوخی کے فیصلے کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔
عمران خان کی جانب سے ان کے وکیل خواجہ حارث کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ پولیس کو ضمانت منظور کرتے ہوئے گرفتاری سے روکا جائے اور درخواست کی سماعت آج ہی کی جائے۔
یہ بھی پڑھیں
عمران خان کا وارنٹ گرفتاری ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ
رجسٹرار آفس نے عمران خان کے وارنٹ منسوخی کی درخواست پر اعتراض اٹھایا۔ رجسٹرار آفس کے مطابق عمران خان کے پاس بائیو میٹرک نہیں ہے۔ ہائی کورٹ ایک بار پھر اس معاملے کی سماعت کیسے کر سکتی ہے؟ پٹیشن پر بلیک آؤٹ کا حکم کیسے جاری کیا جا سکتا ہے؟
سیشن عدالت نے گزشتہ روز عمران خان کے وارنٹ منسوخی کی درخواست مسترد کر دی تھی۔