ایشیاء کپ، 10 ستمبر کو شیڈول پاک بھارت میچ کا مقام تبدیل کرنے کا فیصلہ

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ایشیا کپ 2023 میں خراب موسم کے باعث پاکستان اور بھارت کے درمیان اگلا میچ ہمبنٹوٹا منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان سپر فور کا میچ 10 ستمبر کو کولمبو میں شیڈول ہے تاہم بارش کی پیش گوئی کے باعث کولمبو میں ہونے والا میچ متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

اس سے قبل پالی کیلے میں بھارت اور پاکستان کا میچ بارش کے باعث نہیں کھیلا جا سکا تھا اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیا گیا تھا۔ذرائع کے مطابق کولمبو میں شیڈول تمام میچز ہمبنٹوٹا منتقل کیے جائیں گے، سپر 4 مرحلے کا آغاز 9 ستمبر سے ہوگا جب کہ ایشیا کپ کا فائنل بھی کولمبو میں شیڈول ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ایشیا کپ: پاک بھارت میچ بارش کے باعث بے نتیجہ ختم، دونوں ٹیموں کو 1-1  پوائنٹ دیدیا گیا 

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکاء اشرف نے ایشیا کپ کے حوالے سے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر جے شاہ سے رابطہ کیا ہے اور کہا ہے کہ سری لنکا میں مزید بارشوں کا امکان ہے، پاکستان میں بارشوں کا امکان نہیں ہے اس لیے میچز پاکستان منتقل کرنے کے بارے میں سوچیں۔انہوں نے کہا کہ ایشیا کپ بڑا ٹورنامنٹ ہے، اسے بارش سے متاثر نہیں ہونا چاہیے۔جئے شاہ نے ذکا اشرف کو جواب دیا کہ ہم صورتحال پر غور کریں گے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2024 اردو ورلڈ کینیڈا