عمران خان کے خلاف کیس خارج کرنے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج 

 

 

درخواست گزار عبدالخلیل کاکڑ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے اداروں کے خلاف توہین آمیز اور نفرت انگیز تقاریر کے معاملے پر بلوچستان ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔

سپریم کورٹ میں دائر اپیل میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ بلوچستان ہائی کورٹ نے حقائق اور قانون کے برعکس فیصلہ دیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی تحقیقات میں شامل نہیں ہوئے۔ پولیس نے چیئرمین پی ٹی آئی کو تفتیش میں شامل کیے بغیر ہی مقدمے کا چالان پیش کردیا۔ عمران خان نے کیس کالعدم قرار دینے اور وارنٹ گرفتاری کے لیے بلوچستان ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔

سپریم کورٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے زمان پارک لاہور میں اداروں اور ملک کے خلاف تقریر کی۔ ہائی کورٹ نے ایف آئی آر اور وارنٹ گرفتاری کالعدم قرار دئیے، 28 اگست کو سپریم کورٹ نے بلوچستان ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔

واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف کوئٹہ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا جسے بلوچستان ہائی کورٹ نے خارج کردیا تھا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔