اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )حکومت پاکستان نے 9 مئی کے واقعات کی تحقیقات کا دائرہ کار بیرون ملک مقیم پاکستانیوں تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث 500 سے زائد بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔
عمران خان کی فوج مخالف تقاریر کے باعث 9 مئی کا واقعہ ہوا، گرفتار شرپسند کا اعتراف
ذرائع کے مطابق بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے کال ریکارڈ، سوشل میڈیا ایکٹیویٹی، ٹریول ہسٹری، مالیاتی لین دین، امیگریشن اسٹیٹس اور دیگر متعلقہ ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ مجرموں کی حوالگی کے لیے رابطہ کیا جائے گا اور ان کے خلاف فوجداری کارروائی کی جائے گی۔
9 مئی سیاسی احتجاج نہیں بلکہ ریاست کےخلاف بغاوت تھی معافی نہیں مل سکتی،رانا ثناء اللہ
نومئی کو عمران خان کی گرفتاری پر ملک بھر میں جلائو گھیرائو کے واقعات پیش آئے تھے اورمظاہرین نے حساس اداروں کی تنصیباب اور شہدا کی یادگاروں کو نشانہ بنایا تھا معاملے کی تحقیقات جاری ہیں اور بے پناہ لوگ اب تک گرفتار کئے جاچکے ہیں ملوث افراد کے خلاف کارروائی آرمی سیکرٹ ایکٹ کے تحت کی جائے گی۔